مشورہ کا تعارف – ہمارا پاکستانی نظامِ صحت کو بدلنے کا خواب

یہ تصویر مشورہ کے تعارف کو ظاہر کر رہی ہے۔

Table of Contents

مشورہ پاکستان میں ایک ایسا ہیلتھ کئیر پلیٹ فارم ہے جس نے پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی مدد سے اس شعبے میں انقلاب لانے کی ابتدا کی ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستانی عوام کی سستی اور مؤثر طبی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

اب جب کہ ہر شعبے میں اے آئی نا گزیر ہوتا جا رہا ہے، اس امر کی ضرورت تھی کہ صحت کے شعبے میں بھی آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی مدد سے بہتری لائی جائے۔ اسی بنا پر ہم نے مشورہ کے پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے جو بہت جلد عوام کی پہنچ میں ہو گا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک عام آدمی ہمارے پلیٹ فارم تک بالکل مفت رسائی حاصل کر سکے گا۔ اسے ہمارے اے آئی چیٹ باٹ سے معلومات لینے کے لیے یا نزدیکی ہسپتال یا فارمیسی کو تلاش کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی رقم نہیں ادا کرنا پڑے گی۔

اب ہم ذرا ان خصوصیات پر بات کرتے ہیں جو صرف ہمارے پلیٹ فارم کے لیے خاص ہیں۔ کیوں کہ ہم نے ہیلتھ کئیر کو اے آئی کے ساتھ منسلک کرنے میں دن رات ایک کیا ہے۔

مشورہ کی خصوصیات

ہمارے فاؤنڈر جمیل رحمان کا یہ خواب ہے کہ مشورہ کو ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے۔ جہاں ایک عام بندے کو صحت کی تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ یہ رسائی حاصل کرنے کے لیے اسے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسی لیے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہر روز گھنٹوں اسی کام پر صرف کرتے ہیں۔ تا کہ عوام کو ایک ہی ایپ میں زیادہ سے زیادہ فیچرز فراہم کیے جا سکیں۔

ابھی تک ہم نے اپنی ایپ میں جتنے بھی فیچرز شامل کیے ہیں۔ یہاں ان کی تفصیل بیان کی جانے لگی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ صرف وہی فیچرز ہیں جو ابھی تک ہماری ایپ میں شامل ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ مستقبل میں باقاعدگی کے ساتھ نئے فیچرز شامل کرتے رہیں۔

اے آئی چیٹ باٹ

مشورہ پاکستان میں ہیلتھ کئیر کے شعبے میں پہلی ایپ ہے۔ جس پر آپ اے آئی چیٹ باٹ سے اپنے سوالوں کے مستند جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اے آئی چیٹ باٹ تک رسائی سبھی کے لیے بالکل مفت ہے۔

بہت سارے لوگوں کو ابتدائی سطح پر معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کون سی بیماری ہے۔ بعض اوقات تو انہیں اس کی تشخیص کے لیے بھاری فیس بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔ تاہم ہماری ایپ استعمال کرتے ہوئے ایسا بالکل بھی نہیں ہو گا۔

مشورہ کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ کو اس چیٹ باٹ کو اپنی علامات کے متعلق بتانا ہو گا۔ یہ آپ سے کچھ معلومات لینے کے بعد بالکل درست طریقے بیماری کی تشخیص بھی کرے گا۔

کافی سارے مریضوں کو بیماری کی تشخیص کے بعد یہ علم نہیں ہوتا کہ علاج کے لیے انہیں کس ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ہمارے اے آئی چیٹ باٹ سے وہ یہ بھی جان سکیں گے کہ ان کے لیے بہترین معالج کون سا ہو گا۔

پوچھے جانے پر یہ چیٹ بوٹ اس بیماری سے متعلقہ تمام طبی ماہرین کی لسٹ فراہم کر دے گا۔

ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ یہ چیٹ باٹ کسی بھی قسم کا متشددانہ، توہین آمیز، یا منافرت والا جواب نہ دے۔ تاہم اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی جواب آپ کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا۔ تو پھر آپ اسے رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔

مختصراً یہ کہ ہم ہر طرح سے اقدامات کر رہے ہیں کہ ہماری ایپ استعمال کرنے والے کسی بھی صارف کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لوکل اور انٹرنیشنل ڈاکٹرز تک رسائی

ایک اور فیچر جو ہم کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے وہ مریضوں کی بین الاقوامی ڈاکٹرز تک رسائی ہے۔ ہم ناروے سمیت مختلف ممالک سے قابل طبی ماہرین کو اپنی ایپ پر رجسٹر کر رہے ہیں۔ تا کہ لوگ ان سے طبی مشورے لے سکیں۔

کیا بین الاقوامی ڈاکٹرز کی فیس بہت زیادہ ہو گی؟ بالکل بھی نہیں۔ نہ صرف ان کی فیس آپ کی پہنچ میں ہو گی بلکہ آپ فیس بھی لوکل کرنسی میں ادا کر سکیں گے۔

بعض اوقات مریضوں کو ایسی بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کا اسپیشلسٹ کسی اور ملک میں خدمات سر انجام دے رہا ہوتا ہے۔ جس سے مریض اس ڈاکٹر سے بر وقت رابطہ نہیں کر پاتے۔

تاہم ہماری ایپ کے بعد ایسا نہیں ہو گا۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں آپ کبھی بھی انٹرنیشنل ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنٹمنٹ بُک کر سکیں گے۔

معیاری ادویات

بد قسمتی سے معیاری ادویات حاصل کرنا لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ وہ یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ انہیں کس فارمیسی سے ادویات خریدنی چاہئیں۔ ایسی ادویات جو جعل سازی سے پاک ہوں۔

ہم نے اس مسئلے کو بھی ختم کر دیا ہے۔ ہماری ایپ پر آپ ان فارمیسیز تک رسائی حاصل کر سکیں گے جو بالکل معیاری ادویات فروخت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو دوسرا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کو بازار نہیں جانا پڑے گا۔ آرڈر بُک ہونے کی صورت میں فارمیسی کا نمائندہ ادویات پہنچانے آپ کے منتخب کردہ پتے پر پہنچ جائے گا۔

ہماری ایپ سے آرڈر کرنے کی صورت میں کئی مرتبہ آپ کو ڈسکاؤنٹ بھی مل جاتا ہے۔ معیاری ادویات پل بھر میں آپ کے موجودہ پتے پر اور وہ بھی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ۔ کیا مشورہ کے علاوہ کہیں اور آپ کو یہ سہولت میسر ہے؟

لیب ٹیسٹس

بہت سارے مریضوں کے لیے کسی ہسپتال یا کسی لیب میں جا کر ٹیسٹ کروانا ممکن نہیں ہوتا۔ وجوہات کوئی بھی ہو سکتی ہیں: سڑکوں پر بہت زیادہ ٹریفک یا مریض کو حرکت کرتے وقت تکلیف یا درد محسوس ہونا۔

ایسے مریضوں کے لیے مشورہ ایپ ایک بہترین آپشن ہے۔ ہمارے ساتھ ملک کی تمام نامور لیبز منسلک ہیں۔ ان میں سے آپ کسی بھی ایپ کو منتخب کر کے اپنا تجویز کردہ ٹیسٹ بُک کر سکتے ہیں۔

لیب کا متعلقہ نمائندہ ٹیسٹ کا سیمپل لینے کے لیے آپ کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچ جائے گا۔ جب کہ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آپ کو واٹس ایپ یا ای-میل پر بھیج دی جائے گی۔

اس سارے پراسس میں آپ سے کسی بھی قسم کے اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔ کیوں کہ ہمارا یہی مشن ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سستی اور موثر سہولیات فراہم کی جائیں۔

الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ

مشورہ کی ایپ پر آپ کا الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ بالکل محفوظ ہو گا۔ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔ اور آپ جب تک چاہیں گے اس کو محفوظ رکھ سکیں گے۔

ہم نے تقریباً ہر اس چیز کو یقینی بنایا ہے جو آپ کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کا ریکارڈ محفوظ رہے گا بلکہ یہ حفاظت مستقبل میں آپ کے علاج میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

سب سے اہم یہ بات کہ آپ ہماری ایپ پر اپنا ریکارڈ کسی بھی فارم میں اپلوڈ کر سکیں گے۔ پی ڈی ایف یا پی این جی کی صورت میں بھی۔

شاید ہی پاکستان میں ہیلتھ کئیر کی کوئی ایسی ایپ ہو جو ہمارے جتنے اور جیسے فیچرز فراہم کر رہی ہو۔ اس کے علاوہ مستقبل میں ہم اپنی ایپ میں جو فیچرز شامل کریں گے وہ بھی یقیناً آپ کے لیے حیران کن ہوں گے۔

کچھ آخری الفاظ

اس تفصیلی بلاگ میں ہم نے عام فہم زبان میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہماری ایپ “مشورہ” کیسے دوسروں سے مختلف ہے۔ اور کس طرح آپ کے صحت کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔تو ابھی مشورہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ہیلتھ کئیر فیچرز تک مفت رسائی حاصل کریں۔ دوسروں کو بھی اس ایپ کے متعلق زیادہ سے زیادہ بتائیں تا کہ وہ بھی ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔

Share :

Choose your profile for pre- registration

Doctor

User